پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کی 150کلو میٹر فی گھنٹہ سپیڈ کا تجربہ کر لیا ‘ سعد رفیق

جمعرات, 30 جون 2016 08:02

لاہور:  وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کی ایک سو پچاس کلو میٹر فی گھنٹہ سپیڈ کا کامیاب تجربہ کر لیا ، اس سے قبل پاکستان ریلوے کی مسافر ٹرینیں زیادہ سے زیادہ ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا رہی ہیں ۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تجرباتی ٹرین رائیونڈ سے لودھراں کے درمیان ڈبل ٹریک پر چلائی گئی ۔پاکستان ریلوے کی مسافر ٹرینیں اس سے قبل زیادہ سے زیادہ ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا رہی ہیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے پشاور کے درمیان مختلف سیکشنز پر ڈبل ٹریک کا کام جاری ہے، جبکہ لودھراں سے خان پور تک نیا ٹریک بچھایا جا رہا ہے جس کے بعد خانپور سے لیاقت پور تک نیا ٹریک بچھایا جائیگا۔ذرائع کے مطابق لاہور سے لالہ موسی تک ڈبل ٹریک کا ٹھیکہ ایک غیر ملکی کمپنی کو دیا جا رہا ہے جس کی نگرانی پاکستان ریلوے کرے گا۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ریلوے پروگرام کے تحت لاہور سے کراچی تک کا سفر دس گھنٹے کرنے کی تجویز ہے ۔

Read 435 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto