جھوٹوں کو رمضان میں جھوٹ بولتے ہوئے کم از کم شرم آنی چاہیئے، مریم نواز

جمعہ, 01 جولائی 2016 19:59

لاہور: وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹرعظمیٰ کی جانب سے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا  کہ جھوٹوں کو کم از کم رمضان میں شرم آنی چاہیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا اس پر افسوس ہے لیکن اس وقت میں اسلام آباد میں تھی اور وہیں یہ خبر سنی جب کہ میں اسلام آباد سے  شام ساڑھے 4 بجے لاہور پہنچیں۔ انہوں نے ساتھ یہ بھی لکھا کہ جھوٹوں کو رمضان میں تو کم از کم جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیئے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ نے دعویٰ کیا تھا کہ لاہور میں مریم نواز کے سیکیورٹی اسکواڈ نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری اور اہلکاروں نے ان پر بندوقیں تانتے ہوئے ہراساں کیا۔

Read 237 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto