سانگلہ ہل کا مغوی بازیاب،تاروں سے ہونٹ سی دیے گئےتھے

جمعرات, 07 جنوری 2016 16:54

لاہور.......سانگلہ ہل سے مبینہ طور پر اغوا ہونیوالے چالیس سالہ شخص زخمی حالت میں لاہور سےبرآمد ہوگیا ،علی عادل کا الزام ہے کہ مخالفین نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تانبے کے تاروں سے ہونٹ سی دئیے ہیں۔

پولیس نے زخمی شخص کا بیان قلمبند کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ننکانہ صاحب کے نواحی علاقے سانگلہ ہل سے تعلق رکھنے والے علی عادل کو ریسکیو ٹیموں نے میو اسپتال پہنچایا تواس کے ہونٹ تانبے کے تاروں سے سیئے گئے تھے۔

علی عادل کا الزام ہے اسے مخالفین نے اغوا کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ہونٹ سی کے نیلا گنبد کے قریب پھینک دیا،علی عادل کی اہلیہ رابعہ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنےشوہر کے اغوا کا 3 جنوری کو مقدمہ درج کرایا تھا۔

مقدمے میں تین افراد عزیز ، سعید اور تنویر کو نامزد کیا گیا تھا مگر پولیس نے کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر سانگلہ ہل پولیس بھی اسپتال پہنچ گئی 

Read 169 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto