تبو ایکشن فلم میں کام کرنے کی خواہش مند

ہفتہ, 13 فروری 2016 12:29

تبو کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا ’میں اب ایک ایکشن فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں، ایک تفریحی ایکشن فلم، فی الحال مجھے کوئی اچھی اسکرپٹ نہیں ملی جس میں کافی زیادہ ایکشن سینز ہوں۔ مجھے امید ہے میں کچھ مختلف کر سکوں گی‘۔

جہاں آج کل فلموں کی کہانیوں پر زیادہ زور دیا جارہا ہے وہیں تبو کی اس حوالے سے کچھ مختلف رائے ہے۔

ان کا کہنا تھا ’کسی بھی فلم کے لیے کہانی کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت کچھ ضروری ہے۔ جیسے ہدایت کار کو اپنا کام بہترین انداز میں کرنا چاہیے، آج کل فلموں کی کہانی بہت زیادہ لمبی بنائی جاتی ہے، لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ اس کہانی کو اداکار بخوبی انداز میں ادا کریں‘۔

اداکارہ تبو کی فلم ’فتور‘ آج سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی جسے شائقین کا ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے۔

ابھیشیک کپور کی ہدایات میں بنی فلم ’فتور‘ میں تبو کے ساتھ ساتھ کترینہ کیف اور ادیتیہ روئے کپور نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

Read 568 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto