مقبوضہ کشمیر میں ہندو فرقہ پرستوں کے ایجنڈے کی بھرپور مخالفت اور مزاحمت کی جائے گی: آسیہ اندرابی

پیر, 24 اپریل 2017 19:15

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ علاقے میں ہندو فرقہ پرست اور فسطائی طاقتوں کے ایجنڈے  کی بھرپور مخالفت اور مزاحمت کی جائے گی، بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں پر حملوں کے بعد بی جے پی کی سرپرستی میں ہندو دہشت گرد اب مقبوضہ کشمیر میں  مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں جو باعث تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسیہ  اندرابی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ نریند مودی کا بھارت کا وزیر اعظم بنناواضح اشارہ تھا کہ مسلمانوں کو مستقبل میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بدقسمتی سے بی جے پی اور انتہا پسند ہندو جماعت جن سنگھ اپنی کٹھ پتلی اور مفاد پرست پارٹی کی مدد سے مقبوضہ کشمیر میں  اقتدار میں  آئے ۔ بی جے پی اب مسلم دشمن ایجنڈے کو کشمیر میں نافذ کررہی ہے ۔ مسلم دشمن طاقتوں کے حوصلے اتنے بلند ہونا کہ وہ مسلم اکثریتی علاقے میں مسلمانوں پر حملے کرنا شروع کریں، تشویش کی بات ہے۔

انہوں  نے کہا کہ  کشمیری عوام کو تحریک آزادی کو مضبوط کرنا چاہئے  اوریہ بات سمجھ لینی چاہئے  کہ یہ نظریاتی جنگ ہے جہاں مسلمانوں اور برہمنوں کے نظریات ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ آ سیہ اندرابی نے ضلع بڈگام کے علاقے حیات پورہ چاڈورں میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے دو نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

Read 286 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto