آرمی چیف نے پاراچنار میں اضافے دستوں کی تعیناتی اور سیف سٹی منصوبے، افغان سرحد پر باڑ لگانے کی ہدایت کردی: ڈی جی آئی ایس پی آر

جمعہ, 30 جون 2017 16:00

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی اور عوام ہمارے لیے برابر ہیں۔ دہشتگردی کو اکٹھے ہو کر شکست دیں گے۔ قبائلی عمائدین نے پاک فوج اور اس  کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے پارا چنار میں اضافے دستوں کی تعیناتی اور سیف سٹی منصوبے کے قیام کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے پارا چنار میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کی ہے جس میں عمائدین نے پاک فوج کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے تاہم دھرنے والوں کے سیاسی اور سیکیورٹی مطالبات ہیں اور آرمی چیف نے سیکیورٹی مطالبات پر ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پارا چنار کو سیف سٹی بنانے کیلئے پاک فوج کے تازہ دم دستے پہنچ رہے ہیں ۔

آرمی چیف نے اضافی دستے اور سیف سٹی منصوبے کے قیام کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرحد پر2مرحلوں میں باڑ لگائی جائے گی ، پہلے مرحلے میں حساس سرحدی مقامات پرباڑ لگائی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں باقی ماندہ سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ ہم صرف پاکستانی اور مسلمان ہیں اور ہمار ا خون ملک کیلئے ہے۔

Read 800 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto