ایم کیوایم والے دوسروں کا غصہ ہم پر نکال رہے ہیں، قائم علی شاہ

پیر, 14 مارچ 2016 19:41

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ہماری کوئی ناراضی نہیں وہ دسروں کا غصہ ہم پر نکال رہے ہیں۔

کراچی میں میرہزار خان بجارانی کی رہائش گا ہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ہماری ایم کیو ایم کے ساتھ کوئی ناراضی نہیں، اگر ان کی ہمارے ساتھ کوئی ناراضی ہے تو اس بات کا علم نہیں لیکن ایم کیو ایم والے دوسروں کا غصہ ہم پر نکال رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کے بارے میں کچھ بھی نہ کہنا بہتر ہے جب کہ گورنر سندھ عشرت العباد بھی وفاق کے نمائندے ہیں اگر وہ کراچی کے حوالے سے دلچسپی لے رہے ہیں تو بہت اچھی بات ہے۔

سابق صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی  کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی پوری طرح منظم اور متحد ہے اور آپس میں بھی کوئی اختلافات نہیں، میر ہزار خان ہمارے دیرینہ ساتھی ہیں اگر ان کی جانب سے کوئی شکوہ ہوا تو اسے دور کردیا جائے گا۔

Read 447 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto