ملک میں ہر’’ کمال ‘‘کے پیچھے کسی نہ کسی کا ’’کمال ‘‘ضرور ہوتا ہے،اعجاز الحق

پیر, 14 مارچ 2016 19:53

اسلام آباد : مسلم لیگ( ضیاء الحق )کے سر براہ رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ ملک میں ہر’’ کمال ‘‘کے پیچھے کسی نہ کسی کا ’’کمال ‘‘ضرور ہوتا ہے ،مصطفی کمال نے جو کیا اسکے پیچھے کراچی آپریشن کے اثرات ہیں،کراچی میں ہونے والے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جانا چاہئے ،ہر شخص کو آزادی ہے کہ وہ جس پارٹی میں رہنا چاہے، وہاں رہے اور جب اسے چھوڑنا چاہے تو چھوڑ دے لیکن ہمارے ہاں پارٹیوں میں جمہوریت نہیں ہمیں پارٹیوں کا غلام بن کر رہنا پڑتا ہے ۔پہلے ہم نے انگریزوں کی غلامی کی اب جماعتوں کی غلامی کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ مصطفی کمال نے ایم کیو ایم اور اس کی قیادت پر جو الزامات لگائے ہیں ان کی ہر لحاظ سے تحقیقات کی جانی چاہیں اور اگر ان باتوں میں کوئی صداقت ہو اور الزامات ثابت ہوں تو پھر ذمہ داروں کو سزا بھی ملنی چاہئے ۔انہو ں نے کہا کہ ماضی میں کراچی کے لوگ خوف زدہ تھے وہاں بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ عام تھی لیکن کراچی آپریشن کے بعد وہاں کے حالات تبدیل ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم اور عزیر بلوچ نے جو باتیں کیں ان کی بھی تحقیقات کی جائیں اور ان کی سر پرستی کرنے والوں کو پکڑا جائے۔انہوں نے کہا کہ سب کچھ برداشت کیا جا سکتا ہے لیکن ملک دشمنی برداشت نہیں کی جا سکتی ۔ماضی میں بھی پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتیں حساس اداروں کی مشاورت کے بغیر کوئی کام نہیں کرتی تھیں

Read 326 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto