موسیقی سنانے والا اسمارٹ کپڑا تیار

جمعہ, 25 مارچ 2016 15:05

اکثر لوگوں کو کھانے کا انتظار کرتے ہوئے میز تھپتھپانے کی عادت ہوتی ہے لیکن اب اسی شوق کو دیکھتے ہوئے ایسا میز پوش کپڑا تیار کیا گیا ہے جو مختلف آلات کی آواز نکالتے ہوئے موسیقی سناتا ہے۔

سویڈن میں اسمارٹ ٹیکسٹائل کمپنی نے کھانے کی میز پر بچھانے والی میز پوش پر پیانو کیز اور طبلے کا کھرل ڈیزائن تیار کیا ہے جسے تھپتھپانے سے  موسیقی بجنے لگتی ہے اور اس طرح میز پر بیٹھے بہت سے لوگ الگ الگ یا ایک ساتھ بھی اسے بجاسکتے ہیں۔

کپڑے میں پیانو کی کیزاور ڈرم کا گول حصہ لگایا گیا ہے جس کے نیچے برقی سینسر لگے ہیں جو چھونے اور دبانے پر ایک سسٹم اور آواز کے نظام کو سگنل بھیجتے ہیں جس سے میوزک پیدا ہوتا ہے۔ کپڑے کے نیچے پنوں کی صورت میں سینسر لگائے گئے ہیں جو آن اینڈ آف سوئچ کی طرح میوزک خارج کرتے ہیں، یہ الیکٹرانک ، سینسر اور کپڑا سازی کا حیسن امتزاج ہے۔

اسے بنانے والے ماہرین کا خیال ہے کہ بہت جلد ایسے لباس بنائے جائیں گے جو پہننے والے کے دل کی دھڑکن، جسمانی درجہ حرارت اور بلڈ پریشر وغیرہ کو نوٹ کرسکتے ہیں اور یہ ڈیٹا کسی نیٹ ورک پر بھیج سکتے ہیں جس سے مریضوں کے علاج اور ان کی دیکھ بھال میں بہت مدد مل سکے گی

Read 490 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto