لاہورخودکش دھماکے کی مذمت: مشکل کی گھڑی میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں:سعودی عرب

منگل, 29 مارچ 2016 15:40

دبئی : سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے لاہور میں ہونیوالے خود کش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اورعوام کیساتھ کھڑے ہیں ،ایسے واقعے سے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے عزم کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا ہے، حملے کے متاثرین کیساتھ دلی ہمدردی ہے ۔ایک عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے پاکستان کے صدر ممنون حسین کے نام ایک برقی پیغام ارسال کیا ہے جس میں میں لاہور کے گلشن اقبال پارک میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت اور وہاں پر مارے جانے والے شہریوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب مشکل اور دکھ گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ ہے۔ شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں دہشت گردی کے واقعے سے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے عزم کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا ہے۔ادھرسعودی کابینہ نے گذشتہ روز اپنے اجلاس میں بیلجیم ہے شہر برسلز اور عراق کی بابل گورنری میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Read 174 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto