دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں :آصف زرداری

ہفتہ, 02 اپریل 2016 22:05

لندن : سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردجہاں بھی ہوں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوج اورقانون نافذکرنے والے اداروں کیساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے رہنماءپیپلز پارٹی رحمان ملک نے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی صورتحال اوربھارتی جاسوس کی گرفتاری کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں رہنماوں نے بھارت کی پاکستان کے ا ندرونی معاملات میں مداخلت کی شدید مذمت کی ۔ رحمان ملک نے سابق صدر کو لاہور میں دھماکے کے بعد کی صورتحال اور پی پی پی اوورسیز پر بریفنگ دی ۔اس موقع پرآصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پیپلز پارٹی فوج کے شانہ بشانہ ہے ۔

Read 127 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto