پانامہ لیکس ،تحقیقات پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک ہو چکا ،اس بار ایمپائر کی نہیں عوام کی انگلی اٹھے گی :نبیل گبول

جمعرات, 07 اپریل 2016 21:02

اسلام آباد: پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے سابق رہنما نیبل گبول نے کہا ہے کہ وزیراعظم کبھی بھی چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں عدالتی جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہیں کرینگے، پانامہ لیکس سے متعلق تحقیقات کے بارے میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک شروع ہوچکا۔

نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اب ڈیڈ لاک شروع ہوچکا ہے ، اس بار کسی ایمپائر کی انگلی نہیں اٹھے گی، اب انگلی صرف عوام کی اٹھے گی۔انہوں نے کہا کہ اپریل کے آخر ی ہفتہ میں وزیراعظم کے اقدامات کا فیصلہ نظر آجائے گا ، وزیراعظم کوئی بھی اعلیٰ سطح کا کمیشن تشکیل دینے کو تیار نہیں ہیں ، اس کے بعد اپوزیشن کی تمام جماعتیں اکٹھی ہوکر اس معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلائینگی اور اس اے پی سی میں نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرینگی۔ نبیل گبول کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے اب تک اس معاملے میں ملوث ہونے کی کوئی آثار دکھائی نہیں دیئے، وزیراعظم نواز شریف دباؤ میں آکر اپنے عہدے سے مستعفی ہوکر شہباز شریف کو وزیراعظم بنا سکتے ہیں۔

Read 207 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto