تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی ,ساری توجہ پاناما لیکس پر مرکوز کرنا چاہتا ہوں :عمران خان

پیر, 11 اپریل 2016 17:27

اسلام آباد:پاناما لیکس اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے تحفظات سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں  ۔مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کر نے کا فیصلہ عمران خان کی زیرصدارت ہونیوالے سینئر قیادت کے اجلاس کے دوران کیا گیا  ۔اجلاس میں پاناما لیکس کے معاملے پر عمران خان کو تنہا پرواز کی بجائے دینی اور سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کا مشورہ بھی دیا گیا  ۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس موقع پر کہا ہے کہ ساری توجہ پانامہ لیکس پر مرکوز کرنا چاہتا ہوں ، پارٹی رہنما اختلافات سے گریز کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاناما پیپرز کے انکشافات پر قوم کا قبلہ درست کرنے کا بہترین موقع ہے ۔

Read 160 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto