24 اپریل کواسلام آباد میں ہمارا دھرنا نہیں یوم تاسیس ہے، شاہ محمود قریشی

جمعہ, 15 اپریل 2016 16:56

چار سدہ: تحریک انصاف کے سینئیر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم جمہوریت کو کسی صورت پٹڑی سے اتارنے کے حامی نہیں جب کہ 24 اپریل کواسلام آباد میں ادھرنا نہیں یوم تاسیس ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئیررہنما شاہ محمود قریشی نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس پرقومی وطن پارٹی اورہمارا مؤقف یکساں ہے، مسئلہ صرف وزیراعظم کا نہیں بلکہ 250 لوگوں کا ہے جن کے نام پاناما لیکس میں آئے، جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کا نہ ہمارا مقصد تھا اورنہ ہے، عوام جاننا چاہتے ہیں کہ پاناما لیکس کی حقیقت کیا ہے جس کے لیے چیف جسٹس کی سربراہی میں بااختیارتحقیقاتی کمیشن بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل کرنے کے حامی نہیں،24 اپریل کواسلام آباد تحریک انصاف کا دھرنا نہیں بلکہ یوم تاسیس ہوگا اور ایف نائن پارک میں جلسے کے بعد پرامن طور پر منتشر ہوجائیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کی قدرکرتے ہیں، پاناما لیکس منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم اپنے خطاب میں قوم کو قائل نہ کرسکے اور اب اس معاملے پرعوام تک بھی جانا پڑا توغیرآئینی راستہ اختیارنہیں کرینگے۔

Read 218 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto