جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک پررینجرزکا چھاپہ؛ 5 افراد گرفتار

جمعہ, 15 اپریل 2016 18:15

کراچی: جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک میں رینجرز کی بھاری نفری پہنچی جہاں بلاک کے داخلی اور خارجی راستے بند کرتے ہوئے دفاتر کی تلاشی کے بعد 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔

 رینجرز کی بھاری نفری نے اچانک جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے وہاں تلاشی لینا شروع کردی جب کہ اہلکاروں نے ایڈمن بلاک کے مختلف کمروں میں چھان بین بھی کی جس کے بعد 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔

جامعہ کراچی کے سیکیورٹی ایڈوائزر خالدعراقی نے 5 افراد کوحراست میں لینےکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پانچوں افراد کاتعلق جامعہ کراچی کےشعبہ اکاؤنٹس سے ہے جب کہ شعبہ اکاونٹ میں کارروائی کی وجوہات کا کوئی علم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے کل ہونے والے کانووکیشن کے باعث تعلیمی سرگرمی آج کے لئے بند کی تھی۔

Read 377 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto