پاناما لیکس کے بعد میرے پاس بھی کئی لیکس ہیں، ڈاکٹر عاصم

پیر, 18 اپریل 2016 17:30

کراچی: آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے بعد ہم بنانا لیکس ہوگئے ہیں اور ان کے پاس بھی کئی لیکس ہیں۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ پاناما لیکس کے بعد ہم بنانا لیکس ہوگئے ہیں، ان کے پاس بھی بہت سارے لیکس ہیں،وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر افراد پاناما لیکس سے اپنا نام نکلوانے گئے ہیں، اب وہ واپس نہیں آئیں گے۔ عمران خان اور دیگر سیاستدان ان کے ہیرو ہیں۔

مقدمے کی سماعت کے دوران پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل اور ڈاکٹر عاصم کے درمیان ملاقات ہوئی تو قادر پٹیل نے ڈاکٹر عاصم سے کہا کہ میں نے آپ کا کیا بگاڑا تھا ، میں نے تو آپ کی بے رخی کی شکایت تک پارٹی قیادت سے نہیں کی پھر آپ نے میرا نام کیوں لیا۔ جس پر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میں قرآن اٹھا کر کہنے کو تیار ہوں کہ میں نے نے آپ کا نام نہیں لیا، اگر یہ ثابت ہوجائے تو جو سزا آپ مقرر کریں مجھے منظور ہے۔ داکٹر عاصم کے جواب پر قادر پٹیل نے کہا کہ مجھے آپ پر بھروسہ نہیں ، اس میں بھی آپ کی کوئی چال ہوسکتی ہے۔

Read 311 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto