سورن سنگھ قتل کیس میں اے این پی کے سابق سینیٹر امرجیت ملہوترا بھی شامل تفتیش

جمعرات, 28 اپریل 2016 16:16

پشاور: پولیس نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر سردار سورن سنگھ کے قتل کے معاملے میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق سینیٹر امجیت ملہوترا کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔

ڈی پی او بونیر خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے مشیر سردار سورن سنگھ قتل کیس میں سوات سے اقلیتی ڈسٹرکٹ ممبر بلدیو کمار اور شانگلہ سے یوسی نائب ناظم محمد عالم سمیت 6 گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے، دوران تفتیش ملزمان نے عوامی نیشنل پارٹی کی ٹکٹ پر 2009 میں اقلیتی سینیٹر امرجیت ملہوترا کا نام اگل دیا ہے جس کے بعد اب امرجیت ملہوترا کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بونیر کے علاقے پیربابا بازارمیں فائرنگ کے نتیجے میں سردارسورن سنگھ کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

Read 456 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto