قندیل بلوچ عمران خان کے گھر پہنچ گئیں

منگل, 03 مئی 2016 19:10

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانامالیکس کے ہنگامے میں وزیراعظم نوازشریف کے رائیونڈفارم ہاﺅس جاکر دھرنا دینے کا اعلان کررکھاہے لیکن عمران خان کے رائیونڈ جانے سے پہلے ہی ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ زمان پارک میں واقع عمران خان کے گھر کے باہر پہنچ گئیں ۔ 
تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ اپنی کچھ ساتھیوں سمیت زمان پارک پہنچیں جہاں اُنہوں نے سیکیورٹی عملے سے عمران خان کے بارے میں پوچھا لیکن کوئی واضح جواب نہ ملاتو اندر جانے کی اجازت طلب کی لیکن جواب نفی میں ملا۔ قندیل بلوچ نے عمران خان کی زمان پارک میں موجود رہائش گاہ کے گیٹ کے ساتھ کھڑے ہوکر تصاویر بنوائیں اور چلتی بنیں ۔ بتایاگیاہے کہ عمران خان زمان پارک میں موجود نہیں ہیں اور قندیل بلوچ کودروازے کیساتھ تصاویر بنوانے کی اجازت دی گئی تھی ۔

واضح رہے کہ قندیل بلوچ نے لاہور میں ہونیوالے پی ٹی آئی کے جلسے میں بھی شرکت کی تھی لیکن عمران خان سے ملاقات نہیں کرسکیں اور زاروقطار روناشروع کردیاتھا جس کے بعد خواتین پولیس اہلکاروں نے اُنہیں حوصلہ دیا اور واپس بھیج دیاتھا۔ قندیل بلوچ کا موقف تھاکہ وہ عمران خان سے اپنی محبت کا اظہار کرنا چاہتی ہیں ،سیکیورٹی پاس نہ ہونے کی وجہ سے ملاقات کا موقع نہیں ملالیکن وہ اپنی کوشش جاری رکھیں گی ۔

 

Read 1652 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto