اپوزیشن رہنما سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری و رہائی

جمعہ, 06 مئی 2016 13:14

بھارتی کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو حکومت مخالف مظاہرے کے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں تینوں رہنماؤں کو چھوڑ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج کانگریس نے ’جمہوریت بچاؤ‘ تحریک کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کی کال دی تھی۔

کانگریس رہنماؤں نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت پر تنقید کی۔ سونیا گاندھی کا کہنا تھا کہ اتر کھنڈ کے جنگلات میں آگ لگی لیکن وہاں کانگریس کی حکومت ہونے کے باعث مودی حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا۔

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے اتر کھنڈ اور ارونا چل پردیش میں کانگریس کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ اب ان کی نظر کانگریس کی دوسری حکومتوں پر ہے۔

جلسہ کے بعد کانگریس رہنماؤں نے لوگوں کی بڑی تعداد کے ساتھ پارلیمنٹ کی جانب مارچ شروع کیا جس پر پولیس نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔

Read 451 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto