چینی خاتون سے تین لاکھ ڈالر کا ہیرا برآمد

ہفتہ, 07 مئی 2016 15:25

بنکاک: ایک چینی خاتون کی آنتوں سے ’آپریشن‘ کے بعد تین لاکھ ڈالر کا ہیرا برآمد کر لیا گیا ہے۔ شبہ تھا کہ اس خاتون نے یہ ہیرا تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں چرایا تھا۔خیال ہے کہ یہ خاتون ہیرے کو نگل گئی تھی تاکہ اسے ملک سے باہر سمگل کیا جا سکے۔ خاتون نے مبینہ طور پر چھ قیراط کا یہ ہیرا جمعرات کو ہیروں کے ایک میلے سے چوری کیا تھا اور اسے ایک نقلی نگینے سے بدل دیا تھا۔تاہم سکیورٹی کیمروں نے اس منظر کو فلم بند کر لیا اور یہ خاتون بنکاک کے ہوائی اڈے سے گرفتار کر لی گئی۔ خاتون کے ساتھ سفر کرنے والے ایک مرد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے پہلے چوری سے انکار کیا لیکن اس کا ایکسرے کیا گیا جس سے ظاہر ہو گیا کہ ہیرا اس کے جسم کے اندر ہے۔اسے جلاب دیا گیا لیکن جب یہ طریقہ کارگار نہ ہوا تو ایک ٹیوب کے ذریعے خاتون کی بڑی آنت کا معائنہ کیا گیا اور پھر ہیرے کو نکال لیا گیا۔اخبار ’بنکاک پوسٹ‘ نے پولیس کے میجر جنرل سنت مہاتھاورن کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس آپریشن میں 12 منٹ لگے اور اب ہیرا نگلنے والی خاتون ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

Read 448 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto