سنگا پور اور جاپان دنیا میں سب سے زیادہ سونے والی قوموں میں شامل

پیر, 09 مئی 2016 16:45

سنگا پور اور جاپان دنیا میں سب سے زیادہ سونے والی قوموں میں شامل ہیں۔محققین نے پہلی مرتبہ ایک ایپ کی مدد سے اقوام عالم کی سونے کی عادات سے متعلق اعداد و شمار جمع کیے ہیںجس میںایک ایک سیکنڈ کا بھی حساب رکھا گیا ہے۔

مشی گن یونی ورسٹی کی اس تحقیقاتی رپورٹ کی تیاری میں ہزاروں رضاکاروں نے حصہ لیا۔ نتیجے کے مطابق ترقی یافتہ صنعتی ممالک میں ہالینڈ کے شہری خواب خرگوش کے سب سے زیادہ مزے لوٹتے ہیں۔ ولندیزی شہریوں کی رات کی نیند آٹھ گھنٹے اور بارہ منٹ ہے۔ جرمن شہری سات گھنٹے اور پینتالیس منٹ کی نیند لیتے ہیں جبکہ جاپان اور سنگاپور کے شہری رات کو اوسطاً سات گھنٹے اور چوبیس منٹ سوتے ہیں۔

جرمن میڈیا کے مطابق سونے کی عادات جاننے کیلئے مشی گن یونیورسٹی کے محققین نے خود ایک ایپ تیار کی، جسے ’انٹرٹین‘ کا نام دیا گیا۔ یہ نتائج ’سائنسس ایڈوانسس‘ نامی جریدے میں شائع ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ میں سونے کی عادات کے حوالے سے دنیا بھر کی اقوام میں کوئی بہت واضح فرق سامنے نہیں آیا ہے۔ امریکی محقق اولیویا والش کہتی ہیں کہ ہر آدھے گھنٹے کی نیند کا انسانی دماغ کی کارکردگی پر بہتر اثر پڑتا ہے جبکہ اس کے صحت پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس رپورٹ کی تیاری میں تقریباً ساڑھے پانچ ہزار رضاکاروں نے اپنی خدمات پیش کیں۔ اس دوران یہ بات نمایاں طور پر سامنے آئی کہ نیند کا تعلق صرف تھکاوٹ سے نہیں ہوتا بلکہ ماحول اور سماجی معیارات سے بھی ہے۔

 
Read 750 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto