پیپلزپارٹی کے لیے 2 ماہ میں 2 بڑی خوشخبریاں

بدھ, 11 مئی 2016 13:47

لاہور:  پیپلزپارٹی کو شہباز تاثیر اور علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی کی صورت میں 2 ماہ میں2بڑی خوشخبریاںملیں۔ مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو 26 اگست 2011ء کو لاہور میں اپنے گھر سے دفتر جاتے ہوئے اغواء کیا گیا تھا اور انھیں تقریباً ساڑھے 4سال بعد 8 مارچ 2016ء کوبلوچستان کے علاقے کچلاک سے بازیاب کرایا گیا۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو عام انتخابات سے2 دن قبل 9 مئی 2013ء کو انتخابی مہم کے دوران ملتان کے علاقے خرم ٹائون سے اغوا کیا گیا تھا اور گزشتہ روز تقریباً 3 سال کے طویل عرصے کے بعد انھیں افغانستان سے بازیاب کرایا گیا۔ علی حیدر گیلانی کی بازیابی شہباز تاثیر کی بازیابی کے 63 دن بعد ممکن ہوئی جسے پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکن بڑی خوشی قرار دے رہے ہیں۔

Read 317 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto