ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق ملازم کی سوشل میڈیا پراوباما کو قتل کی دھمکی

جمعہ, 13 مئی 2016 13:34

امریکی خفیہ ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق ملازم کی طرف سے فیس بک پر صدر اوباما کے قتل کے حوالے سے کی گئی پوسٹ سے آگاہ ہیں، جس پر تفتیش کی جائے گی.

تفصیلات کے مطابق 84 سالہ انتھونی سینیکل کی جانب سے دھمکی آمیز متعدد پوسٹ فیس بک پر کی گئی، جس میں صدر اوباما کو قتل کرنے کے بارے میں لکھا گیا تھا. انتھونی نے17 سال کے لئے ممکنہ ریپبلکن امیدوار کے ملازم کے طور پر خدمات انجام دیں.

انتھونی نے بدھ کی روز آن لائن فیس بک پر پوسٹ کی جسے صرف ان کے دوستوں کی جانب سے ہی دیکھا جاسکتا تھا، جس میں انہوں نے لکھا کہ میں اوباما کو اور اس کے کردار کو زیرو سمجھتا ہوں،امریکی افواج اسےاس کی پہلی مدت میں ہی ماردیتی.

اپریل 2015 میں بھی انتھونی کی جانب سے آن لائن پوسٹ کی گئی تھی، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ امریکہ کو اس حکومت سے جان چھڑانی چاہیے.

امریکہ کی خفیہ ایجنسی صدر اوباما کی سیکورٹی کی ذمہ دار ہے، انہوں نے کہا کہ انتھونی کی طرف سے کی گئی پوسٹ کے بارے میں آگاہ ہیں، اور اسکی تحقیقات کی جائیگی.

Read 519 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto