ایم کیوایم کا پاناما لیکس کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن سے الگ ہونے کا فیصلہ

بدھ, 18 مئی 2016 10:13

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے پاناما لیکس کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں پاناما لیکس کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے مشاورتی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جس پر مشاورت کے لیے سینیٹر بیرسٹر سیف اور سینیٹر میاں عتیق کراچی پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو نہ صرف اپوزیشن رہنماؤں کے نام پاناما لیکس میں شامل ہونے کی وجہ سے تحفظات تھے بلکہ متحدہ اپوزیشن کے فیصلوں میں ایم کیو ایم سے کوئی رائے نہیں لی جارہی تھی حتیٰ کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی تقریر کے بعد ایوان سے بائیکاٹ کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ایم کیو ایم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

Read 327 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto