کراچی میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار جاں بحق

ہفتہ, 21 مئی 2016 14:50

کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب ٹریفک پولیس ڈیوٹی پر مامور تھے کہ موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار شدید زخمی ہو گئے، زخمی اہلکاروں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں راستے میں ہی دم توڑ گئے، فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اکرم اور شکیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ نے دونوں پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کے سر اور سینے پر فائرنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کا تعلق اسی گروہ سے معلوم ہوتا ہے جنھوں نے کچھ عرصہ قبل اورنگی ٹاؤن میں 7 پولیس اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا تھا، حملہ آوروں کا گروپ ہر 2 سے 3 ہفتے بعد کارروائی کرنے کے بعد روپوش ہو جاتا ہے لیکن ملک بھر کے حساس ادارے ان کا کھوج لگا رہے ہیں اور جلد ہی انھیں پکڑ لیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اورنگی ٹاؤن میں 2 مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں 7 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ اس سے قبل بھی متعدد واقعات میں ٹریفک اور سندھ پولیس کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

Read 352 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto