احتجاج کے باعث یوروکپ فٹبال خطرے میں پڑ گیا

جمعہ, 27 مئی 2016 12:17

فرانس میں مسلسل احتجاج کےباعث یوروکپ فٹبال خطرےمیں پڑگیا،ٹریڈیونیزنےمطالبات منظور نہ ہونے پر رخنے ڈالنے کی دھمکی دے دی.

تفصیلات کے مطابق فرانس میں لیبرقوانین میں متنازع اصلاحات پراحتجاج جاری ہے،مزدور یونینز کےمسلسل احتجاج کےباعث فرانس میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیاہے۔

احتجاج کے باعث آئل ریفائنریزمیں مزدوروں کےکام چھوڑنے سے ملک میں پیٹرول کی قلت پیداہوگئی ہے،ملک میں ریل سروس سمیت پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی جزوی مفلوج ہوگئی ہے،جبکہ نیوکلئرپاور اسٹیشن کےمزدوربھی احتجاج پرچلے گئے ہیں.

فرانس رواں سال یوروکپ فٹبال کی میزبانی کرررہاہےجس کاانعقاد ہی خطرے میں جاتا نظرآرہاہے،ٹریڈ یونینزنےاصلاحات واپس نہ لینے کی صورت میں ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں رخنے ڈالنے کی دھمکی دیدی ہے.

فرانسیسی وزیراعظم نےاصلاحات درست کرنے کی حامی بھرلی ہےتاہم ٹریڈیونینزنےوزیراعظم کی پیشکش کو یکسر مسترد کرکے اصلاحات کی منسوخی تک احتجاج جاری رکھنےکااعلان کردیاہے.

فرانس میں مزدوو مخالف پالیسی کے خلاف انیس نیوکلئیر پاور پلانٹس کے ملازمین نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا تھا.

واضح رہے کہ رواں ہفتے فرانس میں لیبرقوانین میں اصلاحات کےخلاف صنعتی مزدوروں کے احتجاج کےباعث ملک میں پیٹرول کی قلت پیداہوگئی تھی.

Read 307 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto