رافیل نڈال زخمی ہو کر فرنچ اوپن سے دستبردار

ہفتہ, 28 مئی 2016 16:38

نو بار فرنچ اوپن جیتنے والے سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال کلائی زخمی ہونے کی وجہ سے فرنچ اوپن سے باہر ہو گئے ہیں۔

اس بات کا اعلان انھوں نے پیرس میں جلدی سے بلائی گئی پریس کانفرنس میں تیسرے راؤنڈ کے میچ سے ایک دن قبل ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا

رافیل نڈال نے جمعرات کو فرنچ اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں اپنے حریف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی تھی۔

سپین کے 29 سالہ معروف ٹینس کھلاڑی نے جمعے کو پریس کانفرنس میں کہا کہ انھوں نے جمعرات کو انجیکشن لگوا کر میچ کھیلا تھا۔

رافیل نڈال کے مطابق ’مجھے جمعرات کو اپنی کلائی میں تکلیف محسوس ہوئی تاہم جمعے کو مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میں اپنی کلائی کو ہلا نہیں سکتا ہوں۔‘

انھوں نے کہا ’ یہ میرے لیے ایک سخت فیصلہ تھا اور یہ میری زندگی کی سب سے سخت پریس کانفرنس تھی لیکن یہ اختتام نہیں ہے۔‘

رافیل نڈال کا کہنا تھا ’میرے کیریئر کے اس اہم ترین ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا فیصلہ بہت مشکل تھا، ایسا ٹورنامنٹ جسے سے مجھے بہت پیار ہے۔ میں اگلے برسوں میں دوبارہ رولینڈ گیرس آؤں گا۔ میں اپنے حمایت کرنے پر اپنے تمام مداحوں کا شکر گذار ہوں۔

Read 381 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto