پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مکمل سپورٹ کرتے ہیں

بدھ, 15 جون 2016 10:06

برطانیہ کے پاکستان میں نئے ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کے استحکام کے لیے بہت ضروری ہے، جنوبی ایشیا میں بے شمار قدرتی وسائل ہیں،اگرافغانستان میں امن ہو گا تو اس کافائدہ پورے خطے کو ہو گا۔

ایک انٹرویومیں ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے کہا کہ بلا شبہ یہ خطہ بہت اہم ہے اور یہاں رونماہونے والی تبدیلیاں پوری دنیا کے لیے اہمیت رکھتی ہیں، پاکستان کو پوری دنیا میں اہم حیثیت حاصل ہے،برطانیہ نے ہمیشہ آگے بڑھ کر پاکستان کی مدد کی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون میں اضافے کا رجحان بھی جاری ہے۔

انھوں نے کہاکہ برطانیہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مکمل سپورٹ کرتاہے،برطانیہ پاکستان کے ساتھ طویل المیعاد تعلقات چاہتاہے، برطانیہ پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا کلیدی کردارہے۔

Read 287 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto