گلگت بلتستان ججو ں کی مدت ملازمت بڑھانے کی درخواست مسترد

منگل, 26 جنوری 2016 18:14

اسلام آباد......سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔

جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ کے 2 حاضر سروس ججوں کی درخواست پر سماعت کی۔ دونوں ججوں نے گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ کے جج صاحبان کی عمر 65 سال کرنے کی درخواست کی تھی۔

ان کا موقف تھا کہ جسٹس جلال الدین 63 سال اور جسٹس مظفرعلی 61 سال کی عمر میں ریٹائر ہوں گے۔ صرف 3 سال کے لیے جج بننا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ 

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ 61 یا 63 سال کی عمر میں ریٹائر ہونا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ نہیں، قواعد وضوابط موجود ہیں، خود ریٹائرمنٹ کی عمرکا تعین نہیں کیا جاسکتا ۔

Read 4543 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto