جرمنی کا نیٹو پر ’جنگ کو ہوا دینے کا الزام‘

اتوار, 19 جون 2016 01:38

جرمنی کے وزیرِ خارجہ فرینک والٹر نے مشرقی یورپ میں نیٹو کی فوجی مشقوں پر تنقید کرتے ہوئے نیٹو پر ’جنگ کو ہوا دینے‘ کا الزام عائد کیا ہے۔

فرینک والٹر کے مطابق نیٹو کی جانب سے رواں ماہ کی جانے والی فوجی دستوں کی نقل و حرکت علاقائی سلامتی کے لیے نقصان دہ تھی اور اس سے روس کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا تھا۔

جرمن وزیرِ خارجہ نے نیٹو پر زور دیا کہ وہ روس کے ساتھ فوجی مشقوں کو مزید بات چیت اور تعاون کے ساتھ تبدیل کرے۔

فرینک والٹر کا کہنا تھا کہ جو بھی اس بات پر یقین کرتا ہے کہ مشرقی سرحد پر ٹینکوں کی علامتی پریڈ سلامتی لائے گی وہ غلطی پر ہے۔

انھوں نے کہا ’ہمیں یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ پرانی محاذ آرائی کی تجدید کے لیے بہانے نہیں بنانے چاہییں۔

ان فوجی مشقوں کا مقصد نیٹو کو پیش آنے والے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو پرکھنا ہے۔

روس نے بار بار کہا ہے کہ نیٹو افواج کا اس کی سرحدوں کے قریب اکھٹا ہونا اس کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

خیال رہے کہ نیٹو نے سات جون کو پولینڈ پر ایک منصوعی روسی حملے کا آغاز کیا تھا۔

دو ہفتوں تک جاری رہنے والی ان فوجی مشقوں میں تقریباً 31,000 فوجیوں نے حصہ لیا جن میں 14,000 امریکی، 12,000 پولینڈ اور 1,000 برطانوی فوجی شامل تھے۔

ان مشقوں میں درجنوں جنگی جہازوں، بحری جہازوں کے علاوہ 3,000 دوسری گاڑیاں بھی شامل تھیں

Read 343 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto