جہلم میں دھماکہ، مبینہ خودکش حملہ آور ہلاک

جمعرات, 28 جنوری 2016 14:57

پنجاب کے شہر جہلم کی پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے نواح میں ایک خودکش حملہ آور نےگھیرے میں لیے جانے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس مبینہ خودکش حملہ آور کا ہدف لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین تھی جس میں اطلاعات کے مطابق سینکڑوں افراد سوار تھے۔

سوہاوہ کے سب ڈویژنل پولیس افسر ذوالفقار ورک نے

بتایا کہ اُنھیں ایک شہری نے اطلاع دی کہ ڈومیلی کے قریب ریلوے ٹریک کے قریب ایک شخص بیٹھا ہوا ہے جو بظاہر حلیے سے مشکوک دکھائی دیتا ہے۔

ان کے مطابق اس اطلاع کے بعد لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل گاڑی کو کھاریاں کے قریب روک لیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری اس جگہ پہنچ گئی۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ پولیس کی نفری کو دیکھ کر ملزم نے فائرنگ شروع کردی اور گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔

ذوالفقار ورک کے مطابق پولیس نے ملزم کا پیچھا کیا گیا اور اسے چاروں طرف سے گھیر لیا گیا۔

اُنھوں نے کہا کہ ’دہشت گرد نے پولیس والوں سے کہا کہ وہ امریکہ کی غلامی میں ہیں جبکہ وہ (شدت پسند) حق پر ہے۔ جب پولیس نے مبینہ شدت پسند کو ہتھیار پھینکنے کو کہا تو اس نے پہلے تو خود کو گولی ماری اور پھر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔‘

پولیس افسر کا کہنا ہے کہ مبینہ خودکش حملہ آور کی عمر 30 سال کے قریب تھی اور اس نے داڑھی رکھی ہوئی تھی جبکہ لہجے سے وہ افغانی معلوم ہوتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گرد کی گاڑی سے کلاشنکوف کی ہزاروں گولیاں، ہینڈ گرینیڈ اور تین عدد پستول برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے مبینہ شدت پسند کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ گاڑی کی رجسٹریشن حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Read 498 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto