برفانی سمندر پر پیانو کی پرفارمنس

جمعرات, 30 جون 2016 03:36

اطالوی پیانو نواز لڈووکو اناڈی نے بحر منجمد میں گلیشیئر کے سامنے اپنی سحر انگیز پرفارمنس سے سماں باندھ دیا۔

پیانو کی یہ پرفارمنس عالمی ادارے گرین پیس کی بحر منجمد کی حفاظت کے لیے چلائی جانے والی مہم کا حصہ ہے۔ عالمی پیانو نواز نے اپنی دھن ’الجی فار دا آرکٹک‘ ایک سمندر میں ایک تیرتے ہوئے پلیٹ فارم پر بیٹھ کر پیش کیانہوں نے اپنی پرفارمنس ویلن برگ برین گلیشیئر کے سامنے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی موسیقی کے ذریعے انہوں نے ان 8 ملین افراد کی حمایت کی ہے جو بحر منجمد کے ماحول کو بچانے کا مطالبہ کر رہے ہیںبحر منجمد شمالی کے بیشتر حصے پر برف جمی ہوئی ہے۔ یہاں آبی حیات بھی کافی کم ہیں جبکہ نمکیات دیگر تمام سمندروں کے مقابلے میں سب سے کم ہیں۔اس کا رقبہ 14,056,000مربع کلومیٹر ہے۔ اس کے ساحل کی لمبائی 45 ہزار 389 کلومیٹر ہے۔ یہ تقریباً چاروں طرف سے زمین میں گھرا ہوا ہے جن میں یورپ، ایشیا، شمالی امریکہ، گرین لینڈ اور دیگر جزائر شامل ہیںکلائمٹ چینج یا موسمیاتی تغیر کا بحر منجمد پر بھی پڑا ہے۔ شدید گرمی کے باعث اس کے گلیشیئرز کی برف پگھلنی شروع ہوگئی ہے جس سے ایک تو سطح سمندر میں اضافے کا خدشہ ہے، دوسری جانب یہاں پائی جانے والی جنگلی حیات جیسے برفانی ریچھ وغیرہ کی بقا کو بھی سخت خطرات لاحق ہیں

Read 488 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto