پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ

بدھ, 10 فروری 2016 18:02

کراچی(آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے 4 جون 2015ءکو جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر 2016ء سے پرانے ڈیزائن کے تمام بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام باقی رہ جانے والے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا۔ مرکزی بینک سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق5 روپے کے نوٹ اور پرانے ڈیزائن کے500 روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔کمرشل اور مائیکرو فنانس بینک30 نومبر 2016ءتک 10، 50، 100 اور1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی وصولی اور ان تمام مالیتوں کا اتنی ہی مالیت کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں اور سکوں سے تبادلہ جاری رکھیں گے، تاہم ایس بی پی بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر 31 دسمبر 2021ءتک عوام سے 10 ،100،50،اور1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ قبول کرتے رہیں گے۔

Read 294 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto