شمالی وزیرستان سے اسلحہ و بارود کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا

جمعہ, 16 جون 2017 23:52

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت شمالی وزیرستان ایجنسی میں کارروائی کر کے بڑے پیمانے پر اسلحہ و بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے جس کے تحت سیکیورٹی فورسزنے انٹیلی جنس اطلاعات پر شمالی وزیرستان میں کارروائی کر کے بڑے پیمانے پراسلحہ و بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق اسلحہ و بارود کا ذخیر تحصیل دتہ خیل کے گاؤں سرکنراور منظرخیل سے پکڑا گیا، برآمد کئے گئے اسلحے میں 12.7 ایم ایم، ایچ ایم جیز، ایس ایم جیز، میزائل لانچر، پستول، بڑے پیمانے پر آر پی جی سیون، راکٹس آف 107 ایم ایم، ایس بی آر ایل کے باکسز، آئی ای ڈیز اور ڈیٹونیٹرز شامل ہیں۔

Read 375 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto