نوازشریف کا قافلہ لاہور میں داخل ہوگیا

ہفتہ, 12 اگست 2017 20:47

گوجرانوالہ: سابق وزیراعظم نوازشریف کا قافلہ گوجرانوالہ سے لاہور میں داخل ہوگیا ہے جو داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں اسلام آباد سے چلنے والی ریلی کا آج چوتھا اورآخری روز ہے اور اب ان کا قافلہ اپنی آخری منزل لاہور میں داخل ہوگیا ہے، گوجرانوالہ میں ایک رات قیام کے بعد نوازشریف کی قیادت میں ریلی براستہ کامونکے اور مرید کے لاہور پہنچے جہاں سابق وزیراعظم پہلے شاہدرہ چوک اور پھر داتا دربار کے باہر ریلی کے شرکا سے آخری خطاب کریں گے۔
لاہور میں داخل ہونے پر نوازشریف کا والہانہ استقبال کیا گیا اور ان پر پھول نچھاور کرنے کے ساتھ ساتھ آتش بازی کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا گیا تاہم شہر کے تمام داخلی راستے سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کردیئے گئے اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف کی قیادت میں سیالکوٹ سے جانے والا قافلہ اور وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کی قیادت میں پسرور سے روانہ ہونے والی ریلی کامونکی میں نوازشریف کا استقبال کرے گی اور ان کے ساتھ لاہور تک جائیں گے۔ مریدکے میں وزیرداخلہ احسن اقبال اور وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر نوازشریف کا استقبال کریں گے، شہر کی مرکزی شاہراہ پر اسٹیج تیار کیا گیا ہے اور نوازشریف کا شرکا خطاب بھی متوقع ہے ، لاہور سے مریدکے میں داخلے کی مرکزی شاہراہ بند کردی گئی ہے اور مسافروں کو آبادیوں سے گزرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Read 469 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto