بالی ووڈ میں کیرئیرکا آغاز شاہ رخ خان کے ساتھ میرے لیے اعزاز کم نہیں ؛ ماہرہ خان

ہفتہ, 05 مارچ 2016 18:07

لاہور:  فلم اور ٹی وی میڈیم میں سبھی چیزیں مشترک ہیں ، فرق صرف اتنا ہے کہ فلم میں اداکار کو اپنے کردار کی چھاپ چھوڑنے کے لیے صرف دو گھنٹے ہوتے ہیں۔ بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے مقابل بہترین انداز میں کردار نبھانے کی پوری کوشش کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔ ماہرہ خان نے کہا کہ بالی وڈ میں کیرئیر کا آغاز شاہ رخ خان کے ساتھ کرنامیرے لیے اعزاز سے کم نہیں ہے ، میں نہیں جانتی کہ بالی وڈ میں انھیں کس طرح لیا جائے گا لیکن میرے لیے یہ بالکل مختلف تجربہ ہے۔بالی وڈ میں کام کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہاں ہر شخص کو معلوم ہے کہ اس نے کیا کرنا ہے۔ڈائریکٹر شوٹنگ سے پہلے ہی اپنا پیپرورک مکمل کرکے آتا ہے اس نے سیٹ پر پہنچنا ہے اور اپنا کام شروع کردینا ہے۔

شوٹنگ کے دوران سنیئر جونیئر کا فرق ختم اور ہر کوئی اپنی ڈیوٹی میں مصروف ہو جاتاہے۔ بالی وڈ اسٹارز کے ساتھ شوٹ کرتے ہوئے کہیں بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرناپڑا ۔ٹی وی اور ماڈلنگ کی طرح پردہ اسکرین بھی کامیاب رہی ، پہلی فلم ’’بول‘‘ ریلیز ہوئی۔اس میںمیری پرفارمنس کو پسند کیا گیا، پچھلے سال ’’بن روئے ‘‘ ، ’’ منٹو‘‘ اور ’’ہومن جہاں‘‘ ریلیز ہوئیں یہ تینوں بھی باکس آفس پر کامیاب رہیں ۔بالی وڈ فلم کرکے کافی کچھ سیکھا ہے جو مستقبل میں میرے بہت کام آئے گا ۔

بھارت میں ہمارے ڈراموں اور فنکاروں کو بے حد پسند کیا جاتا ہے، اسی شہرت اور مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بھارتی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر پاکستانی فنکاروں کو کاسٹ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی بین الاقوامی مارکیٹ میں نمائش کی جانے لگی ہے جہاں انھیں اچھا رسپانس مل رہا ہے ہمیں اس سلسلہ کو مزید کامیاب بنانے کے لیے پوری پلاننگ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

Read 811 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto