راجن پورسے گزشتہ روز اغوا کیے گئے7 پولیس اہلکار بازیاب

پیر, 21 اگست 2017 12:21

راجن پور: پولیس نے گزشتہ روز راجن پور روجہان میں کچے کے علاقے سے اغوا کیے گئے 7 پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا۔ پاکستان ویوز کے مطابق گزشتہ روز راجن پور میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا تھا جس کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے اہلکاروں کو چھڑانے کے لیے آپریشن شروع کیا تھا، پولیس آپریشن کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم اس دوران ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ پولیس نے اغوا ہونے والے ساتوں مغوی اہلکاروں کو باحفاظت بازیاب کرالیا۔
اغوا ہونے والے اہلکاروں میں ایلیٹ فورس کے لقمان، ذیشان، شاکر، صابر، جمشید، صفدر نائچ اور اے ایس آئی مزمل شامل تھے، ڈی پی او راجن پور عتیق طاہر کے مطابق پولیس اہلکار گزشتہ روز ڈیوٹی ختم ہونے پر روجہان کے کچے کے علاقے سے واپس آرہے تھے کہ ڈاکوؤں نے غیر مسلح ہونے کا فائدہ اٹھاکر پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا اور کشتی سمیت اغوا کرکے لے گئے تاہم پولیس کے کامیاب محاصرے کے بعد مغوی اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا لیکن اندھیرےکا فائدہ اٹھا کر ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واضح رہے کہ کچے کے علاقے میں آئے روز پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے جاری رہتے ہیں جب کہ گزشتہ سال پاک فوج کے گرینڈ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے سرغنہ چھوٹو گینگ نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے تاہم ایک بار پھر ڈاکو کچے کے علاقے میں سرگرم ہوگئے ہیں۔

Read 255 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto