ترقی کے مخالف نہیں، بلوچستان کے عوام اپنا حق مانگتے ہیں: اختر مینگل

ہفتہ, 09 جنوری 2016 20:16

اقتصادی راہدری کے معاملے پر بلوچستان اور دیگر صوبوں کے تحفظات پر غور کے لیے بی این پی مینگل کی آل پارٹیز کانفرنس کل اسلام آباد میں ہو گی۔ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ ترقی کے مخالف نہیں، بلوچستان کے عوام اپنا حق مانگتے ہیں۔ 

اقتصادی راہدری کے حوالے سے اے پی سی میں شرکت کیلئے مولانا فضل الرحمن کو دعوت دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نےکہا کہ بلوچستان کے عوام کو منصوبے کے حوالے سے خدشات ہیں ۔ نقشوں میں سہولیات کا ذکر نہیں۔ اختر مینگل نے کہا کہ مذاکرات سے کبھی انکار کیا اور نہ ترقی کے مخالف ہیں۔ وزیر اعظم کو پیغام دیا ہے جواب کا انتظار ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپنا ایجنڈا اے پی سی میں پیش کریں گے۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے پسماندگی دور کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ عوامی مفاد ہی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

Read 148 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto