ورلڈ ٹی 20: زمبابوے نے ہانگ کانگ کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف دیدیا

منگل, 08 مارچ 2016 16:06

ناگپور : ورلڈ ٹی 20 کے افتتاحی میچ میں زمبابوے نے ہانگ کانگ کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ ووسی سباندا 46 گیندوں پر 59 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ تفصیلات کے مطابق ویداربھا کرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔

ووسی سباندا 46 گیندوں پر 59 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں مساکازا نے 20، موتمبامی نے0، ولیمز نے 12، سکندر رضا نے 3، میلکم والر نے 26، تیریپانو نے 0، ویلنگٹن مساکازا نے 2 جبکہ پانیانگارا کوئی سکور بنائے بغیر ہی آﺅٹ ہو گئے جبکہ چیگمبورا نے ناقابل شکست 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہانگ کانگ کی جانب سے اعزاز خان اور تنویر افضل نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ زندیم احمد نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Read 231 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto