پاک فوج نے غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے والی خاتون کو واپس بھیج دیا

منگل, 10 اکتوبر 2017 21:07

راولپنڈی: پاک فوج نے پیشہ وارانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرکے آزاد کشمیر آنے والی خاتون کو باوقار طریقے سے واپس بھیج دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فوج نے لائن آف کنٹرول کے اطرف امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے جذبہ خیرسگالی کے تحت مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی خاتون عظمت جان زوجہ محمد شکیل کو راولا پونچھ کراسنگ پوائنٹ سے مقبوضہ کشمیر واپس بھیج دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خاتون مقبوضہ کشمیر کے علاقے دیگوار ملدیالاں کی رہائشی ہے جو لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر سے نادانستہ طور پر سرحد عبور کرگئی تھی۔ خاتون کو مقبوضہ کشمیر واپس بھیجے جانے کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے سول و ملٹری حکام بھی موجود تھے۔

Read 508 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto