محکمہ داخلہ پنجاب نے حساس اور مذہبی موضوعات پر مناظروں پر پابندی لگا دی

جمعرات, 12 اکتوبر 2017 14:12

لاہور: مذہبی گروہوں کے رہنماؤں کی جانب سے حساس معاملات پر مناظرے یا مباحثے کا معاملہ، محکمہ داخلہ نے حساس مذہبی موضوعات پر گفتگو پر ایک ماہ کیلئے پابندی لگا دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن میں شہر میں حساس مذہبی موضوعات پر ہر طرح کے مباحثے، مناظرے اور گفتگو پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کچھ مذہبی گروہ اور ان کے رہنما شہر میں حساس مذہبی موضوعات پر مناظرے اور مباحثے کی تیاری کر رہے ہیں، جس سے مذہبی منافرت، فرقہ واریت اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ اسی تناظر میں پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 11 اکتوبر سے 9 نومبر تک ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے داروں کو کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے حلف سے ختم نبوت کی شق میں تبدیلی کے حوالے سے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد میر کو مناظرے کا چیلنج کیا ہوا تھا۔ یہ مناظرہ آج لاہور پریس کلب میں ہونا تھا جس کے باعث پابندی لگا دی گئی ہے۔ پابندی لگائے جانے پر تحریک لبیک یارسول اللہ کے ترجمان پیر اعجاز اشرفی نے "اسلام ٹائمز" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ ساجد میر مناظرے سے راہ فرار اختیار کررہے تھے جبکہ کچھ بن نہ پڑا تو دفعہ 144 کا نفاذ کروا کر راہ فرار اختیار کرگئے ہیں۔ اعجاز اشرفی کا کہنا تھا کہ ہم اب بھی مناظرے کیلئے تیار ہیں، علامہ ساجد میر اگر آمادہ ہیں تو یہ مناظرہ لاہور سے باہر بھی کیا جا سکتا ہے۔

Read 35 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto