جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی

بدھ, 13 جنوری 2016 16:20

جناح ہسپتال میں ایک شخص نے ایمرجنسی کے اندر گھس کر فائرنگ کر کے زیرعلاج مریض کو زخمی کر دیا، ملزم کو پستول سمیت گرفتار کر لیا گیا، ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے احتجاجا آؤٹ ڈور میں کام بند کر دیا۔

جناح ہسپتال لاہور کی ایمرجنسی میں گھس کر حارث نامی شخص نے سرعام 24 سالہ اظہر پر فائرنگ کر دی، جو اس وقت وہاں زیر علاج تھا، ملزم کو پستول سمیت گرفتار کر لیا گیا، بتایا گیا ہے کہ ان کی آپس میں رنجش تھی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ دیرینہ دشمنی پر حارث نے حملہ کیا، ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج تو حاصل کر لی گئی ہے لیکن وہ اس قابل نہیں کہ کسی کو شناخت کیا جا سکے۔

ہسپتال میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد ناقص سکیورٹی کیخلاف ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے آؤٹ ڈور میں احتجاجا کام بند کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں سکیورٹی فراہم کی جائے، ڈاکٹر کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو بچانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

 

Read 201 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto