موٹاپے کا شکار کردینے والی ایک عام عادت

بدھ, 13 جنوری 2016 16:48

دن بھر میں ایک کین سافٹ ڈرنک یا میٹھے مشروب کا استعمال جسم میں چربی کے جمع ہونے کی شرح کو تشویشناک حد تک بڑھا کر متعدد جان لیوا طبی مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ انتباہ ایک نئی امریکی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

یوایس نیشنل ہارٹ، لنگ اینڈ بلڈ انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درمیانی عمر کے ایسے افراد جو روزانہ میٹھے مشروبات کو استعمال کرنے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں معدے کے گرد چربی جمع ہونے کا امکان 30 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

چھ سال تک جاری رہنے والی تحقیق کے مطابق جو لوگ ہفتے میں ایک بار ان مشروبات کا استعمال کرتے ہیں ان میں اس خطرناک جسمانی چربی جمع ہونے کا امکان 8 فیصد ہوتا ہے۔

معدے کے گرد جمع ہونے والی چربی اہم جسمانی اعضاءجیسے جگر، لبلبہ اور آنتوں کے گرد پھیلی ہوتی ہے جو امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھا دیتی ہے کیونکہ اس سے ہارمون کے افعال تبدیل اور انسولین مزاحمت بڑھ جاتی ہے۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ روزانہ لگ بھگ ایک لیٹر کے قریب سافٹ ڈرنک کا استعمال مضر صحت چربی کی مقدار بڑھنے کا باعث بنتا ہے۔

محققین نے ابھی اس کی کوئی واضح وجہ تو نہیں بتاسکے مگر ان کے خیال میں اس کی وجہ زیادہ مقدار میں چینی جسم کا حصہ بنانے پر انسولین کی مزاحمت ہوسکتی ہے۔

محققین کے مطابق لوگون کو اس حوالے سے طبی ہدایات پر عمل کرنا چاہئے اور اس بات کا دھیان رکھنا چاہئے کہ وہ جس مشروب کا استعمال کررہے ہیں اس میں چینی کی کتنی مقدار شامل ہے۔

اس تحقیق کے دوران ایک ہزار کے لگ بھگ درمیانی عمر کے افراد کا جائزہ 6 سال تک لے کر یہ نتیجہ نکالا گیا۔

Read 161 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto