حسین نواز کے پاس حق حلال کی کاکمائی ہے،عمران خان نے چندے اور زکوٰۃ کے پیسوں سے بیرون ملک جائیدادخریدی:پرویز رشید

پیر, 04 اپریل 2016 19:31

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز کے پاس حق حلال کی کمائی ہے ،عمران خان نے چندے اور زکوٰة کے پیسوں سے بیرون ملک جائیدادیں خریدیں ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف کے بیٹوں کو بیرون ملک گئے ہوئے 20سے 22سال ہو گئے ہیں ان کا کاروبار لندن میں ہے اور انہوں نے پیسہ حق حلا ل سے کمایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس میں کسی بھی کمپنی کے بارے میں نہیں کہا گیا کہ وہ غیر قانونی ہے ،حسین نواز پہلے ہی اپنے اثاثے تسلیم کر چکے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے یوکے میں ایک مقدمہ کیا تھا لیکن شہادتیں نہ ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا گیا ۔پرویز رشید نے عمران خان کا پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے بیٹوں کی جائیدادیں لندن میں ہیں ،عمران خان لندن جائیں اور برطانیہ کی عدالت میں مقدمہ دائر کریں اگر عمران خان وہاں سے اپنی عزت بچا کر پاکستان میں آتے ہیں تو ہم ان کے تمام اخراجات ادا کریں گے یہاں تک کہ ان کے ذاتی اخراجات بھی ادا کریں گے ۔
پرویز رشید کا کہناتھاکہ حالانکہ ہوسکتاہے کہ عمران خان کے کچھ ذاتی اخراجات ادا کرنے پر اللہ کی پکڑ ہو جائے لیکن وہ یہ سزا بھی بھگت لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حسین نواز کے پاس حق حلال کی کمائی ہے ،عمران خان نے چندے اور ذکوة کے پیسوں سے بیرون ملک جائیدادیں خریدی ہیں ۔

Read 129 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto