ریفرنڈم کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پیر, 11 اپریل 2016 17:59

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے ملک گیرسطح پرریفرنڈم کرانے کے لئے آئینی پٹیشن دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت، مشترکہ مفادات کونسل اور سیاسی جماعتیں کالا باغ ڈیم تعمیر کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کرانے کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت، سیاسی جماعتوں اور مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا معاملہ التوا میں ڈالنے سے ملک اندھیروں میں ڈوب چکا ہے، جس سے معیشت کا پہیہ بھی جام ہوا ہے، صنعتی مزدور بے روزگار اور پانی کے ضیاع سے زرعی اراضی بھی بنجر ہو رہی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کے لئے ملک گیر سطح پر ریفرنڈم کرانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

 
Read 163 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto