راحیل شریف کی کور ہیڈکوارٹرز میں سکیورٹی اجلاس کی صدارت ، کراچی کو پرامن بنائیں گے : آرمی چیف

بدھ, 13 اپریل 2016 19:46

کراچی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےکہاہے کہ  اقتصادی و معاشی سرگرمیاں کراچی کے امن سے براہ راست وابستہ ہیں،جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کے ذریعے کراچی کو پرامن بنادیا جائے گا جس سے شہری بلا خوف وخطر اپنا کاروبار زندگی چلاسکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کا حتمی مقصد شہر میں امن وامان کا مکمل قیام ہے، شہر میں قیام امن کے حصول کےلئے بھرپور توجہ سے کوششیں کرنی ہوں گی۔ بری اور فضائی فوج کے درمیان ہم آہنگی قابل تعریف ہے۔ آرمی چیف نے سکیورٹی فورسز کیلئے غیرمتزلزل حمایت پر کراچی کے عوام کی بھی تعریف کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے اپنے دورہ کے دوران کور ہیڈ کوارٹر کراچی میں سکیورٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں کور کمانڈر کراچی، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او اور ڈی جی رینجرز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں آرمی چیف کو کراچی میں جاری آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف نے کراچی آپریشن کی کامیابی اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور رینجرز، انٹیلی جنس ایجنسیوں سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کی کامیابی کو سراہا اور عالمی معاملات، علاقائی سلامتی کے اموراور دہشتگردی کیخلاف جنگ پرشرکا کوآگاہ کیا۔

علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایئروار کالج میں افسروں اور جوانوں سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہارکیا۔

Read 211 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto