عمران خان ،چودھری نثاراور شریف فیملی پرواز پی کے 757 کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ

جمعرات, 14 اپریل 2016 12:04

اکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان آج صبح ساڑھے 11 بجے لندن روانہ ہوگئے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی فیملی بھی اسی پرواز پر لندن جا رہی ہے تاہم جہاز میں داخل ہوتے ہی عمران خان اور چودھری نثار علی خان نے ایک دوسرے کیساتھ مصافحہ اور مسکراہٹوں کا تبادلہ کیا ۔

چیئرمین  پی ٹی آئی عمران خان اور  وزیر داخلہ چودھری نثار پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کے ذریعے لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہو گئےہیں جبکہ اسی پرواز میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی فیملی کے ارکان بھی لندن میں وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کیلے جا رہے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور چودھری نثار علی خان کے علاوہ  پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین ، علیم خان  اور عون چودھری بھی اسی پرواز میں عمران خان کے ہمراہ ہیں ۔ عمران خان لندن میں شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ اور پانا مالیکس معاملے پر فرانزک فرمز کے حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے

ذرائع نے بتایا ہے کہ چودھری نثار علی خان اپنی اہلیہ کے علاج کیلئے لندن کے راستے جرمنی جا رہے ہیں تاہم  وہ لندن میں دو گھنٹے قیام کے بعد جرمنی کیلئے روانہ ہونگے۔  دوران پرواز عمران خان اور چودھری نثار کی ملاقات کا امکان نہیں ہے  تاہم پی کے 757 کی بزنس کلاس میں عمران خان اور چودھری نثار کے درمیان دونشستوں کا فاصلہ ہے۔ چودھری نثار کا سیٹ نمبر ’’ون اے‘‘ جبکہ عمران خان کی سیٹ کا نمبر’’ون ایچ ‘‘ ہے۔

Read 310 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto