شام میں بازار پر بمباری ، کم ازکم 44 افراد جاں بحق

بدھ, 20 اپریل 2016 09:04

دمشق:  شام میںطیاروں کی بازار میں بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم ازکم  44 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے جنوب مشرقی علاقے میں شامی فضائیہ کے طیاروں نے بازار میں بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 44 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ صوبہ ادلب میں بازار پر بمباری کے نتیجے میں 37 افراد مارے گئے جن میں خواتین اور بچوں بھی شامل ہیں جب کہ دوسرے بازار پر حملے کے نتیجے میں7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث اب تک فضائی حملوں میں ہزاروں افراد خواتین اور بچوں سمیت مارے جاچکے ہیں جب کہ لاکھوں محفوظ مقامات کی جانب ہجرت پر مجبور ہیں۔

Read 324 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto