کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے ایک شخص ہلاک

جمعہ, 22 اپریل 2016 13:43

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ شہر قائد میں آج سے آئندہ 3 روز تک شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے جب کہ آج شہر میں ہیٹ اسٹروک کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اورمزید 2 روز شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ایدھی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آج شہر میں پڑنے والی گرمی کے باعث 34 سالہ شرافت جاں بحق ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے حال ہی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ کراچی میں 24 اپریل تک شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندر سے چلنے والی ہوائیں بند ہونے کی صورت میں ہیٹ انڈیکس اس سے بڑھ بھی سکتا ہے لہذا شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اوراگرنکلیں تو اپنے سر اور چہرے کو اچھی طرح ڈھانپ لیں اس کے علاوہ پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کیے جانے کے بعد سندھ حکومت اور کے ایم سی کے زیر انتظام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تمام طبی اور نیم طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ جب کہ ہیٹ ویو کے متاثرہ افراد کی طبی امداد کے لیے بنائے گئے خصوصی وارڈز کو فعال کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے نتیجے میں 1200 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

Read 473 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto