نڈال آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں باہر

منگل, 19 جنوری 2016 13:57

رافیل نڈال 4 گھنٹے 41 منٹ طویل مقابلے کے بعد اپنے کیرئر میں دوسری دفعہ کسی ٹورنامنٹ کے پہلے ہی مرحلے میں باہر ہوگئے.

فرنانڈو ورڈاسکو نے 14 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چمپیئن نڈال کو اعصاب شکن مقابلے میں 7-6، 4-6، 3-6، 7-6 اور 6-2 سے شکست دی۔

رافیل نڈال موجودہ درجہ بندی میں 5 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ فرنانڈو کا نمبر ساتواں ہے.

فرنانڈو ورڈاسکو کا کامیابی پر کہنا تھا کہ" میرا خیال ہے کہ میں نے پانچویں سیٹ میں ناقابل یقین کھیلا، میں نے صرف فاتح کی طرح کھیلنا شروع کیا تھا مجھے نہیں معلوم یہ کیسے ہوا. میں اندر آرہا تھا تو اپنی آنکھیں بند کررہا تھا، میں ایسا کرتا رہا اور یہ اچھا ثابت ہوا"۔

دوسری جانب خواتین کے مقابلوں میں 7 مرتبہ کی میجر چمپیئن امریکا کی وینس ولیمز بھی پہلے ہی مرحلے میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں، انھیں برطانیہ کی کھلاڑی جاہانا کونٹا نے 4-6 اور 2-6 سے باآسانی شکست دے دی۔

Read 415 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto